جو تکلیفیں آئیں سب بھول گیا، ملک کی سوچ رہا ہوں، نواز شریف، صدر ن لیگ UK زبیر گل سے گفتگو
لاہور(آصف محمود بٹ ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے جو تکلیفیں آئیں سب بھول گیا ہوں اور ملک کی سوچ رہا ہوں ۔ ہم 9مئی والےلوگ نہیں 28مئی والے ہیں۔
اللّٰہ نے چاہا تو ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔اگر کسی ادارے پر تنقید بھی کی تو مثبت اور آئین کے دائرے میں رہ کر کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔
نواز شریف نے زبیر گل کو کل ن لیگ جنرل باڈی کے ہونیوالے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے لئے بھرپور تیاری شروع کر دی ہے ۔
پاکستانی قوم کی خدمت کی تمنا لے کر پاکستان واپس آیا ہوں ۔ میاں نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) برطانیہ اور اوورسیز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندر پاکستانی اس ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔