امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ اسرائیل، بڑی پیش رفت نہ ہوسکی
امریکی وزیر خارجہ کے دورۂ اسرائیل میں بڑی پیش رفت نہ ہو سکی، اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی جانب سے 241 شہریوں کی رہائی تک عارضی جنگ بندی کا امکان رد کر دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کی محصور آبادی میں امداد تقسیم کے لیے جنگ بندی پر گفتگو کی۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے معصوم شہریوں کے تحفظ پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، اور قطر کے وزرائے خارجہ آج عمان میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔