بس بہت ہو گیا، اسرائیل کو غزہ پر بمباری بند کرنا ہوگی، امریکی رکن کانگریس

رکن ایوان نمائندگان،پرامیلا جایا پال (فائل فوٹو)۔
رکن ایوان نمائندگان،پرامیلا جایا پال (فائل فوٹو)۔

امریکی ایوانِ نمائندگان کی ممبر پرامیلا جایا پال کا کہنا ہے کہ بس، بہت ہو گیا۔ اسرائیل کو غزہ پر بمباری بند کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جو کر رہا ہے وہ مشترکہ سزا ہے اور جنگی جرم ہے۔ 

ڈیموکریٹک پارٹی کی بھارتی نژاد رکن ایوان نمائندگان پرامیلا جایا پال ہاؤس عدالتی کمیٹی کی سربراہ بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاں بحق ہونے والے ہر 5 شہریوں میں سے 2 بچے ہیں۔

ایک ہزار بچے اس وقت ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے۔

رکنِ کانگریس جیسن کرو۔ (فائل فوٹو)۔
رکنِ کانگریس جیسن کرو۔ (فائل فوٹو)۔ 

دریں اثنا سابق فوجی اور ڈیموکریٹک پارٹی سے امریکی رکنِ کانگریس جیسن کرو نے کہا ہے کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گنجان آباد شہروں میں جنگیں لڑی ہیں، شہریوں کی موجودگی میں ہم اپنی جنگی حکمتِ عملی تبدیل کرتے تھے۔ 

جیسن کرو نے مزید کہا کہ دہشت گرد اکثر عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن اِس سے سویلینز کو محفوظ رکھنے کی ہماری ذمہ داری ختم نہیں ہوجاتی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے