توشہ خانہ فوجداری کیس، چیئرمین PTI کی اپیل سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل 7 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر لی۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو اپیل میں نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 5 اگست کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی کے بعد ضمانت پر ہیں۔