سعودی وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

 

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت میں چین کے کردار کو سراہا۔ 

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی اور چینی وزراء خارجہ نے اپنی گفتگو کے دوران غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

سعودی وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ سعودی عرب چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے