شاداب خان کے کن کشن میں بہتری آ رہی ہے: پی سی بی

شاداب خان-- فائل فوٹو
شاداب خان– فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نائب کپتان شاداب خان کے کن کشن میں بہتری آ رہی ہے۔

پی سی بی کے مطابق گزشتہ روز شاداب خان نے ہلکی ٹریننگ بھی کی، کن کشن کی کچھ علامات کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انہیں موقع نہیں دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امید ہے شاداب خان کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں شاداب خان کن کشن کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں بھی نہیں کھلایا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے