شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی بمباری: شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد9 ہزار 227 ہوگئی، شہداء میں 3 ہزار 826 بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی کے16 اسپتالوں کو ناقابل استعمال قرار دے کر بند کر دیا گیا ہے، گزشتہ رات سے اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں 16 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 198 فلسطینی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں9 ہزار 227 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہداء میں 2 ہزار 405 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری میں 136 طبی عملے کے ارکان بھی شہید ہوئے، جبکہ اسرائیلی بمباری سے 25 ایمبولینس، 102 میڈیکل سینٹر تباہ ہوگئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے