غزہ میں شہداء کی تعداد 9300 ہو گئی
غزہ میں اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بم باری کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 9300 ہ وگئی ہے جبکہ 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
غزہ میں الشفا اسپتال کے مرکزی دروازے پر بم باری سے درجنوں افراد شہید ہوئے جبکہ فلسطینی زخمیوں کو مصر لے جانے والی ایمبولینس پر بھی اسرائیلی فوج نے حملہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
شمال سے جنوب نقل مکانی کرنے والوں پر بھی بم باری کی گئی جس کے باعث 14 افراد شہید ہو گئے۔
خان یونس میں گھر پر حملے میں 1 خاندان کے 5 افراد شہید ہوئے۔