نسیم شاہ کے نہ ہونے سے ٹیم پر فرق پڑرہا ہے، عماد وسیم
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ میری نظر میں پری کوارٹر فائنل ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں بات کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم کو کیویز کے خلاف ڈر کر نہیں کھیلنا۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ تھوڑی کمزور ہے، نسیم شاہ کے نہ ہونے سے ٹیم پر فرق پڑ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب نوجوان تھے ہمارا مقصد پیسہ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم مقابلہ آج بنگلورو میں ہوگا۔
گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔