ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

ہاردک پانڈیا-- فائل فوٹو
ہاردک پانڈیا– فائل فوٹو

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹخنے کی انجری سی چھٹکارا نہیں پا سکے۔

ہاردک پانڈیا بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ہاردک پانڈیا کی جگہ پراسدھ کرشنا کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے اور وہ اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے