بچوں کے باغ سے پھول توڑنے پر مالک نے ماں کی ناک کاٹ دی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارت میں ایک غصیلے شخص نے اپنے باغ سے پھول توڑنے پر بچوں کی ماں کی ناک کاٹ ڈالی۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق ملزم کلیانی مورے نے پہلے بچوں کی جانب سے اپنے باغ سے پھول توڑے جانے پر اُن کی ماں، 50 سالہ ورکر سوگندھا مورے سے جھگڑا کیا اور بعد میں اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کی ناک کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم خود ایک ادھیڑ عمر شخص ہے جس کی شکایت موصول ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو بیلگاوی ضلع کے بسورتے گاؤں میں پیش آیا تھا جہاں ملزم کلیانی مورے نے سوگندھا مورے کے ساتھ جھگڑا کیا اور بعد ازاں غصے میں آکر اس کی ناک کاٹ دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے