پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا میں تیز ترین ٹیسٹ بیٹنگ
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں اپنی تیز ترین ٹیسٹ بیٹنگ کی ہے۔
سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں 77.1 اوورز میں 313 رنز بنائے اور اس کا رن ریٹ 4.05 رہا۔
پاکستان ٹیم کی پہلی بار آسٹریلیا میں بیٹنگ اوسط 4 رنز فی اوور سے زائد رہی۔
اس سے قبل 2019ء کے برسبین ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کا رن ریٹ 3.97 رہا تھا۔