برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارشوں سے تباہی

فوٹو بشکریہ 

برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریاست کے سو سے زائد علاقے متاثر ہوگئے، 3400 افراد بے گھر ہوگئے، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک،21 لاپتہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، گھروں کی چھتوں پر تقریباََ 1500 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ کچھ علاقوں میں سیلاب اتنا شدید ہے کہ ہیلی کاپٹر بھی اترنے میں ناکام ہیں۔

ریاست کے گورنر نے موجودہ صورتحال کو بدترین آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال تشویشناک ہے جو مزید بگڑ سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے