فلم ’ہے بے بی‘ کے اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل

— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی مشہور زمانہ کامیڈی فلم ’ہے بے بی‘ سے سینکڑوں دلوں پر راج کرنے والی اس وقت کی ننھی ’اینجل‘ یعنی اداکارہ جوانا سنگھوی کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

خیال رہے کہ فلم ’ہے بے بی‘ 2007 میں ریلیز کی گئی تھی، جس کے مرکزی کرداروں میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، فردین خان ، چائلڈ آرٹسٹ جوانا سنگھوی اور اداکارہ ودیا بالن شامل تھیں۔

اس فلم میں اداکار بومن ایرانی بھی تھے جبکہ شاہ رخ خان اور انوپم کھیر نے گیسٹ اپیئرنس دی تھی۔ 

تاہم سینکڑوں مداحوں کو 17 ماہ کی ننھی ’اینجل‘ کے چہرے کے تاثرات نے خوب محظوظ کیا تھا، جو فلم میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی ہوتی ہے۔

حال ہی میں مختلف بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر اینجل کا کردار نبھانے والی اداکارہ ’جوانا سنگھوی‘ کی نئی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

چائلڈ آرٹسٹ جوانا سنگھوی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ جوانا بالکل تبدیل نہیں ہوئی ، وہ اپنے بچپن کی طرح ہی نظر آتی ہیں، ان کے چہرے میں اب بھی اینجل کی شباہت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے