دوسری شادی کرنے پر بہت پچھتاوا ہے، اورنگزیب لغاری

پرائیڈ آف پرفارمنس کے حامل پاکستان شوبز انڈسٹری کے جانے پہچانے اداکار اورنگزیب لغاری نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں اورنگزیب لغاری نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور ماضی کی یادوں کو تازہ کیا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور سے لیکر اب تک شوبز انڈسٹری میں آنے والے اُتار چڑھاؤ کے حوالے سے بات کی۔

دوران گفتگو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی زندگی میں دوسری شادی کرنے پر بہت پچھتاوا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پہلی اہلیہ کی موجودگی میں دوسری شادی کرنے اور اس کے تجربے کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری شادی زندگی کا بدترین تجربہ ثابت ہوا، کبھی کسی کو دوسری شادی کا مشورہ نہیں دوں گا۔

اداکار نے بتایا کہ دوسری اہلیہ سے ان کے دو بیٹے ہیں جو حافظ قرآن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی دوسری اہلیہ کو ویسا نہیں پایا جیسی توقع کی تھی، شادی کے بعد طلاق دینے کی ہمت نہیں تھی اس لیے شادی آخری حد تک نبھانے کی کوشش کی، لیکن وہ میرے دونوں بیٹوں کو لیکر امریکا منتقل ہوگئی۔

اورنگزیب لغاری نے اپنی دوسری اہلیہ سے ہونے والی آخری ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ جا رہی تھی تو اس کی آنکھوں میں غرور تھا کہ جیسے میں اپنے بچوں کے ساتھ امریکا جا رہی ہوں اور تم وہیں کے وہیں ہو اور رو رہے ہو۔

انہوں نے بتایا کہ جب دوسری اہلیہ چھوڑ کر جا رہی تھی تو وہ رو رہے تھے لیکن وہ آنسو اس کے بچھڑنے کے نہیں تھے بلکہ وہ آنسو اس لیے تھے کہ میری زندگی کے اتنے برس اس کی وجہ سے ضائع ہوگئے۔

انٹرویو کے دوران اورنگزیب لغاری نے اپنی پہلی اہلیہ کی خوب تعریف کی اور بتایا کہ انہوں نے ہر اچھے اور بُرے حالات میں ان کا بھرپور انداز میں ہمیشہ ساتھ دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے