مودی کے اسمارٹ سٹی کے دعوے جھوٹے، بارش سے احمد آباد تباہ، سڑک میں سنک ہول بن گیا

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمدد آباد کا تباہ حال انفرااسٹرکچر وزیرِ اعظم مودی کے اسمارٹ سٹی کے دعوے کو جھوٹا ثابت کرتا نظر آ رہا ہے۔

احمد آبادمیں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

اسمارٹ سٹی کہلانے والے بھارتی شہر احمد آباد کی سڑکیں بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، انڈر پاسز میں پانی جمع ہو گیا، جبکہ تیز ہواؤں سے درخت گر گئے، گاڑیاں سڑکوں میں دھنس گئیں۔

احمد آباد کی کئی اہم سڑکیں ڈوب گئیں، پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق احمد آباد اسمارٹ سٹی کے علاقے شیلا میں شدید بارش کے دوران سڑک کا ایک حصہ بیٹھ جانے سے بہت بڑا سنک ہول بن گیا، جس میں بارش کا پانی تیزی کے ساتھ جاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

احمد آباد کے ایک انڈر پاس میں جمع ہونے والے پانی کو باؤذر کی مدد سے نکالا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے