اسرائیل غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کیلئے 3 روزہ جنگ بندی پر تیار

— تصویر بشکریہ اے ایف پی

اسرائیل نے غزہ میں انسداد پولیو مہم کے لیے جنگ بندی میں 3 روزہ عارضی وقفوں پراتفاق کیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے وسطی غزہ میں انسداد پولیومہم کا آغاز یکم ستمبر اتوار سے کیا جائے گا۔ وسطی غزہ کے بعد جنوبی اور شمالی غزہ میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔

پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران غزہ جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفہ ہو گا، اسرائیل انسدادِ پولیو مہم کے لیے صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک کے وقفے پر راضی ہوا ہے۔

دوسری جانب حماس نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

تنظیم کے ایک رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ حماس بچوں کی پولیو ویکسین مہم پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حماس بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں چند روز پہلے ایک 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جو غزہ میں 25 سال بعد رپورٹ ہونے والا پہلا پولیو کیس ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے 6 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے