سردیوں کیلئے حکومت کے سستی بجلی پیکج کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

electricity package

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے سردیوں میں صارفین کو سستی بجلی پیکج دینے کی نوید سنائی ہے اور اب اس کی ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی ۔


باخبر ذرائع بتاتے ہیں کہ گیس کے مقامی ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، سالانہ بنیادوں پر گیس کے مقامی کے ذخائر میں 1.7 فیصد کی شرح سے کمی جاری ہے، اب حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ سردیوں میں صارفین کو بجلی پر منتقل کیا جائے گا، اس مقصد کو پورا کرنے میں بجلی سہولت پیکیج کا مرکزی کردار ہو گا ۔


پیکیج کی کامیابی سے گیس کا استعمال کم ہو جائے گا اور بجلی کی طلب بڑھے گی جس سے کیپسٹی پیمنٹس کے بوجھ میں بھی کسی حدتک ریلیف ملنے کی توقع ہے۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے مقامی گیس ذخائر سے پیداوار 3200 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس میں 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فیلڈ کے کمپریسر استعمال کرلیتے ہیں جبکہ باقی 3 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی سسٹم میں آتی ہے، کھاد کارخانوں اور سوئی گیس کمپنیوں کی ضرورت الگ ہے، اسی وجہ سے کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کی جاتی ہے۔


حکومت کا خیال ہے کہ بجلی سہولت پیکیج سے گیس کا استعمال کم ہو گا اوریوں گیس کی بچت کیساتھ ساتھ سرد موسم میں بھی بجلی کی طلب بڑھے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے