ڈاکو اور یوٹیوبر شاہد لُنڈ بلوچ مارا گیا

shahid baloch

راجن پور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کرنے سے شہرت اور "کچے” کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مشہور شاہد لُنڈبلوچ اور عمر بلوچ آپسی لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس مقابلے میں شاہد مارا گیا۔


تفصیلات کے مطابق شاہد لُنڈ بلوچ کو اس کے کزن عمر نے ان کے کچے میں موجود بنگلے میں قتل کردیا۔ یہ جھگڑا، جو مبینہ طور پر "کرو کاری” (غیرت سے متعلق تنازعات) کے الزامات پر ہوا۔


شاہد کو اس کے کزن عمر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، جو اس واقعے میں خودبھی مارا گیا۔ شاہد کے سر پر متعدد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 10 ملین روپے کا انعام تھا۔


شاہد لُنڈ بلوچ پولیس اہلکاروں کے قتل، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان، پولیس پر حملے، قتل اور مسلح ڈکیتی سمیت 28 سے زائد اہم جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ان کے خلاف رحیم یار خان اور راجن پور اضلاع کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔


شاہد سوشل میڈیا پر اپنی یوٹیوب ویڈیوز کی وجہ سے بھی جانا جاتا تھا، جہاں وہ اکثر قانون نافذ کرنے والے افسران کو دھمکیاں دیتے تھے، ایک بار تو خود وزارت داخلہ بھی ٹیلی فون کردیا تھا۔اس قتل بارے مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ حکام اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے