شاہد لُنڈ کی ہلاکت، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

شاہد بلوچ

راجن پور(ویب ڈیسک) معروف ڈاکو اور یوٹیوبر شاہد لُنڈ کی ہلاکت کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ عمر بلوچ کے ہاتھوں پولیس نے شاہد لُنڈ کو قتل کروایاجس کے بدلے میں پولیس نے عمرلُنڈ کیخلاف درج مقدمات ختم کرنے اوراس کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، واردات کے بعد قاتل پولیس کے پاس پہنچ گیا جبکہ ملزم کے گھر کے باہر پولیس کی سیکیورٹی لگا دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق لُنڈ گینگ کے سربراہ شاہد لُنڈ کو قتل کرنے والا عمربلوچ اور اس کا بھائی روجھان پولیس کے پاس پہنچ گیا ۔عمرپرروجھان اوررحیم یارخان میں ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔


ذرائع بتاتے ہیں کہ پولیس کا دیا گیا ٹاسک پورا کرنے کیلئے عمر بلوچ نے کاروکاری کا الزام لگا کر جرگہ کیا، اسی تقریب میں سندھ سے بھی 8 سے 10 ڈاکو شریک تھے اور پلاننگ کے مطابق کچے کے ایک بنگلے میں پھر اچانک عمر نے فائرنگ کردی جس سے شاہد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔


عمر بلوچ واقعے کے بعد وہاں سے چھوٹا دریا عبورکرکے راجن پورپہنچا اور سرنڈر کردیا۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں  عمر نے کہا کہ شاہد لُنڈ کو قتل کرنے کےبعدگینگ کے دیگرافراد کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا ، مگر فائرنگ کے دوران رائفل میں گولی پھنس گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے