پاکستان میں غیررجسٹرڈ وی پی این  بلاک ہونا شروع 

وی پی این

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےملک میں غیررجسٹرڈ وی پی این  بلاک کرنا شروع کردیئے۔

 پی ٹی اے ذرائع کاکہنا ہے کہ وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کیلئے انہیں عارضی بلاک کیا جارہا ہے، غیررجسٹرڈ وی پی اینز سکیورٹی رسک ہیں،غیررجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی اینز سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہو سکتی ہے،ذرائع کا مزید کہناتھا کہ غیررجسٹرڈ وی پی اینز سے غیرقانونی مواد تک رسائی بھی ہو سکتی ہے۔

یادرہےکہ پی ٹی اے نے سال 2010میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا اور  ابتک 20ہزار500کے لگ بھگ وی پی اینز رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کے عمل کو تیز کرنا چاہتا ہے اور اب غیررجسٹرڈ وی پی اینز کیخلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے