ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ ،پاکستان نے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
لاہور(ویب ڈیسک) 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونے والے چوتھے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئےپاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے،میگا ایونٹ میں نثار علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بدر منیر نائب کپتان ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے اراکین مسعود جان، محمد جمیل اور طاہر محمود بٹ نے چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کی منظوری سے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کیا۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا افتتاحی میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف لاہور میں کھیلے گی۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ظفر اقبال، محمد ادریس سلیم، محمد شاہزیب، فخرعباس، محمد آصف، محمد سلمان،بابر علی، نعمت اللّٰہ، ہارون خان، محمد صفدر، کامران اختر، اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال اور مطیع اللّٰہ کے نام شامل ہیں۔
محمد ایاز، معین اسلم اور محمد راشد ریزرو کھلاڑی ہوں گے، ٹیم آفیشلز میں محمد جمیل ہیڈ کوچ، مسعود جان اسسٹنٹ کوچ، ملک ابرار حسین ٹیم منیجر، نوید حسین عباسی اسسٹنٹ مینیجر جبکہ طاہر محمود بٹ ٹرینر ہوں گے۔