پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
بتایاگیا ہے کہ شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری عدم پیشی پر جاری کیے گئے ہیں، فاضل عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، ان پر تھانہ حسن ابدال ضلع اٹک میں دہشت گردی کے دو مقدمات درج ہیں۔