بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سوتیلی بیٹی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا
ممبئی (ویب ڈیسک) ٹی وی سیریل انوپما کی اداکارہ 47 سالہ روپالی گنگولی نے 26 سالہ ایشا ورما کے خلاف 50 کروڑ ادائیگی کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ایشا ورما آج کل امریکا میں مقیم ہیں، وہ اشون اور سپنا ورما کی بیٹی ہیں، انہیں روپالی گنگولی نے کردار کشی اور مبینہ طور پر بدنام کرنے پر 50 کروڑ ہرجانے کی ادائیگی کا نوٹس بھجوایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ایشا ورما کی طرف سے اُن پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے جھوٹے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے الزامات لگائے گئے ہیں۔روپالی کی قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ سوشل میڈیا پر ایشا ورما کے پوسٹس اور تبصرے حیران کن ہیں، نوٹس اصل حقائق کو پیش کرنے کےلیے جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری موکلا روپالی گنگولی کو ایشا ورما کے بیانات سے ذہنی صدمہ پہنچا ہے، جس کی وجہ سے انہیں طبی امداد کی ضرورت پڑی، سیٹ پر ذلت کا سامنا کرنا پڑا اور پیشہ وارانہ نقصان کا خدشہ ہوا،ابتدائی طور پر میری موکلا اس معاملے پر خاموش رہنے کا انتخاب کیا تھا، انہیں شوہر اشون ورما اور 11 سالہ بیٹے نے قانونی لڑائی پر مجبور کردیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایشا ورما اپنے بیان پر فوری اور غیر مشروط عوامی معافی مانگیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔روپالی گنگولی نے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ ایشا کی والدہ کی علیحدگی سے 12 سال قبل سے وہ ایشون کی دوست تھی اور انہوں نے دوسری شادی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اشون اور میں نے ایکٹنگ کی دنیا میں ایشا ورما کے کیرئیر کا آغاز ممکن بنانے کے لیے کوششیں کی۔
یادرہے کہ ایشا کے والدین کی شادی 1997ء میں ہوئی اور دونوں میں 2008ء میں علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد ایشون نے 2013ء میں روپالی گنگولی سے شادی کی، جس سے اُن کے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔