پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو سزا سنا دی گئی
واشنگٹن (ویب ڈیسک) پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے ایئرنیشنل گارڈ کے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار نے سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔میساچوسٹس ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔
لیک دستاویزات روس یوکرین جنگ اور شمالی کوریا جوہری پروگرام سے متعلق تھیں۔