بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے سے روکدیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے دورہ پاکستان میں 3 میچز کھیلنے تھے، دونوں ٹیموں کے درمیان بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا،اب بھارت کے فیصلے سے حریف کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کردیا۔
بتایاگیا ہےکہ بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیا تھا۔بھارتی حکومت کے رویے پر پاکستانی کبڈی فیڈریشن کے حکام نے افسوس کا اظہار کیا ہے،تازہ صورتحال کے بعد منتظمین اب ننکانہ میں نمائشی میچ کروانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔