خواجہ آصف کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر نواز شریف کا ردعمل آگیا

مسلم لیگ ن کے قائد

لندن (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خواجہ آصف کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر ردعمل دے دیا۔


ورکرز کنونشن سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ کارکنوں کی جماعت کےلیے خدمات قابل تعریف ہیں، وزیر دفاع کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے پر نواز شریف نے کہا کہ میں خواجہ آصف کو کالج کے زمانے سے جانتا ہوں، یہ مرد مجاہد ہیں، جہاں کھڑے ہوجاتے ہیں، پھر بیٹھتے نہیں ہیں، خواجہ آصف نے ہمیشہ ہر صورت حال کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔


نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے خواجہ صاحب کے ساتھ یہ حرکت کی، ان کے نصیب میں یہی ہے، لوگوں کے پیچھے بھاگنا، یہی ان کی ٹریننگ اور گرومنگ کی گئی ہے، ہمارے نصیب میں پاکستانی قوم کی خدمت لکھی ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے