زرتاج گل کیخلاف 51واں مقدمہ بھی ختم، عدالت سے بری

زرتاج گل

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو راجن پور کی مقامی عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ یہ میری 51ویں ایف آئی آر تھی، جس میں مجھے باعزت بری کیا گیا ہے۔


تفصیل کے مطابق راجن پور کے ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد لطیف کی عدالت میں زرتاج گل کے خلاف پیسے لے کر نوکری کا جھانسہ دینے اور زمین پر قبضے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔


مقامی عدالت کے جج نے 4 ماہ قبل تھانہ بی ایم پی کوٹ سبزل میں درج ہونے والے مقدمے میں زرتاج گل کو بری کردیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے