لندن میں بدتمیزی، خواجہ آصف کا اپنا موقف سامنے آگیا
لندن (ویب ڈیسک) لندن میں بدتمیزی کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے والے واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہاں کیمرا بھی لگا ہوا تھا، میں دھمکی دینے والے کو نہیں پہچانتا ہوں۔
یادرہے کہ دو دن پہلے لندن میں خواجہ آصف کو گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں اور نامعلوم شخص نے انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی بھی دی۔