لندن میں خواجہ آصف پر حملے کی کوشش، دھمکیاں، گالیاں بھی دی گئیں

خواجہ

لندن (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو لندن گراؤنڈ سٹیشن پر گالیاں اور دھمکیاں دی گئیں، نامعلوم شخص نے انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔


ذرائع کے مطابق منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز قبل کی ہے جب وفاقی وزیر میٹرومیں سوار تھے،وہ شخص خواجہ آصف کے ساتھی سے مخاطب ہوتا ہے اور کہتا ہےکہ ’اسے پکڑ کر لے جائیں، اسے چھری ہی ماردینی ہے‘۔


ذرائع بتاتے ہیں کہ جس علاقے میں یہ ناخوشگوا واقعہ پیش آیا، وہاں بھارتی اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے ، خواجہ آصف ٹرین سے اتر کر اپنی منزل کی طرف چلے گئے۔


ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حکومت پاکستان نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا اور پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ واقعے پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے