لندن میں خواجہ آصف کیساتھ ناخوشگوار واقعہ، حکومت پاکستان نے ہائی کمیشن کوہدایات جاری کردیں

وزیردفاع

لندن ،اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے پر برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائے۔


یادرہےکہ خواجہ آصف اس وقت لندن ہی میں ہیں، جہاں اُن کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات متوقع ہے تاہم یہ واقعہ دو دن قبل ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب اس علاقے میں پیش آیاجہاں بھارتی اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد رہتی ہے۔


برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کوچاقو سے حملے کی دھمکی دی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے