موٹروے پر سالٹ رینج کے قریب حادثہ، دو افراد جاں بحق

سالٹ رینج

چکوال (ویب ڈیسک) موٹر وے پر کلر کہار سالٹ رینج کے قریب کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

کار سوار اسلام آباد سے پیر محل جارہے تھے۔ لاشوں اور زخمی کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں لودھراں کے علاقے آدم واہن کے قریب مسافر بس اور وین کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وین میں سوار ایک طالبہ جاں بحق اور 4 طالبات زخمی ہو گئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے