ڈرائیور کی مبینہ غفلت، نانی کے گھر آیا بچہ میٹروبس کے ٹائر تلے آکر جاں بحق

میٹرو

راولپنڈی (ویب ڈیسک) جڑواں شہروں میں میٹرو بس کے ڈرائیور کی مبینہ غفلت کی وجہ سے نانی کے گھر آیا بچہ بس کے ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ریحان نتھیا گلی کا رہائشی، والدہ کے ساتھ راولپنڈی نانی کے گھر آیا ہوا تھا، لیاقت باغ پر میٹرو بس سے اترتے ہوئے بچہ گیٹ کے ساتھ گیپ میں پھنس گیا، ڈرائیور نے اسٹیشن کا دروازہ بند ہونے سے قبل ہی بس چلا دی۔بچہ میٹرو بس ٹریک پر گر کر ٹائر کے نیچے آگیا، بچے کے پھنسنے پر شور شرابا کیا لیکن کسی نے نہیں سنی اور ڈرائیور نے بس چلا دی۔

تھانہ وارث خان میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بچےکی موت بس ڈرائیور اور میٹرو بس انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے