بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان
اسلام آباد(ویب ڈیسک )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے تاہم کے الیکٹرک صارفین اس سہولت سے محروم رہیں گے۔
اس سلسلسے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 26 نومبر کو سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی۔ اکتوبر میں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10روپے 27 پیسے تھا۔