بھارت نے مقامی طور پر تیار کردہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کرلیا
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس تجربے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت ان چند ممالک کے گروپ کا حصہ بن گیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) کی جانب سے تیار کردہ یہ میزائل 1500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، فلائٹ ڈیٹا سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ تجربہ کامیاب رہا اور میزائل نے درستگی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔