بھانجوں نے سگے ماموں کاکان اور مونچھیں کاٹ دیں

کرائم سین

ڈی جی خان (ویب ڈیسک) راجن پورکے علاقے روجھان  میں معمولی تنازعہ پر بھانجوں نے سگے ماموں کا کان اورمونچھیں کاٹ دیں ، ناک کاٹنے کی بھی کوشش کی گئی  تاہم اہل علاقہ کی مداخلت پر ملزمان موقع سے نکلنے پر مجبورہوگئے۔

  متاثرہ شخص کے بھائی نے بتایا کہ معمولی گھریلو تنازعہ پر سگے بھانجوں شہزاد، سونا، مورزادہ ، نذرعلی نے حملہ کر کے میرے بھائی غلام محمد موسانی کا کان اور مونچھیں کاٹ لیں ۔ملزمان نے میرے بھائی کی ناک بھی کاٹنے کی کوشش کی ، تاہم میرے بھائی کےشورمچانے اور اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122 روجھان نے بروقت پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے