بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں ،  10 ہزار سے زائد  افراد کی پر تعیش دعوت

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پہلوانوں کے شہر میں بھکاریوں کی دادی فوت ہوگئی جس  کے چالیسویں پر 10 ہزار سے زائد افراد کے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی اپنی طرف مبذول کروالی ۔

تفصیل کے مطابق   متوفی خاتون کے پوتے کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے برادری کے لوگ کھانے میں شریک ہوئے، 60 من مٹن پکانے کا آرڈر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ 10 دیگیں میٹھے چاول اور مربے بھی بنائے گئے تھے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھکاریوں نے چہلم پر تقریباً سوا کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے ناشتے میں سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں 250 بکرے کے علاؤہ انواع اقسام کا اہتمام کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے