وہاب ریاض کوایک بارپھر پی سی بی میں ذمہ داری ملنے کا امکان
لاہور (ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر اور نگران وزیرکھیل وہاب ریاض کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وہاب ریاض کو ڈومیسٹک چیمپئنز ایونٹس کے معاملے دیکھنے کی ذمے داریاں دینے کا امکان ہے۔ سابق فاسٹ بولر اس سے قبل قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں ہیں۔ انہوں نے ایک ہفتہ قبل پی سی بی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا۔محمد یوسف این سی اے میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔