اداکارہ دیشا پٹانی کے ریٹائرڈ پولیس افسر والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے کا فراڈ

desha patani

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے کا فراڈ ہو گیا، ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی جگدیش سنگھ پٹانی کو 5 افراد کے ایک گروپ نے دھوکا دیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ان افراد نے ادکارہ کے والد کو سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا وعدہ کیا تھا،   جمعہ کو بریلی کوتوالی پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔

پولیس کے مطابق دھوکا دہی، دھمکیاں دینے اور جبری وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے مطابق اداکارہ کے والد سے مبینہ طور پر 5 لاکھ نقد اور 20 لاکھ روپے 3 مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کے ذریعے لیے گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے