حارث رؤف ملکی ٹی ٹوٹنی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین باؤلر بن گئے
سڈنی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ملکی ٹی ٹوٹنی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین باؤلر بن گئے۔
حارث رؤف نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرکے اس فارمیٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 107 تک پہنچا کر شاداب خان کا پاکستان کے لیے زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا، حارث رؤف نے صرف 74 میچز میں 20.36 کی اوسط سے اتنی وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان نے 104 میچز کھیلے تھے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 98 میچز میں 97 وکٹیں لے کر اس فہرست میں تیسرے، شاہد آفریدی کے داماد اور فاسٹ باولر شاہین آفریدی 72 میچز میں 96 وکٹیں لیکر چوتھے جب کہ آف سپنر سعید اجمل 64 مقابلوں میں 85 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔