مداح نے میکا سنگھ کو کروڑوں کے تحائف دے دیئے

گلوکار

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی مداح نے بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو کروڑوں کے تحائف دے دیئے ۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ کا امریکی ریاست مسیسپی کے شہر بیلوکسی میں کانسرٹ منعقد ہوا جس میں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکار کو پاکستانی مداح تحائف پیش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی مداح اسٹیج پر آئے اور میکا سنگھ کو سونے کی چین، ہیرے کی انگوٹھی اور رولیکس گھڑی بطور تحفہ پیش کی۔پاکستانی مداح کی جانب سے دیے گئے تحائف کی قیمت تین کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ میکا سنگھ متعدد بھارتی فلموں میں آواز کا جادو جگا چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی گلوکاری کو پسند کیا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے