نرگس تشدد کیس، عدالت کا ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم، عبوری ضمانت میں توسیع کردی

پاکستانی اداکارہ

لاہور (ویب ڈیسک) مقامی عدالت نے اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور ملزم  ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگس کے شوہر کی عبوری درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی ہے جس دوران عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔ 

واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس رات کو تھانے آئی تھیں۔

پولیس نے بتایا تھا کہ نرگس کے بھائی کا الزام ہے کہ بہنوئی روزانہ اُن کی بہن پر تشدد کرتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے