چیمپئنز ٹرافی، بھارت کی آئی سی سی کو بھی خریدنے کی کوشش،آفرکردی

بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت پاکستان نہ آنے پر بضد ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خریدنے کی کوشش میں پیسوں کی پیشکش بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تحریری طور پر آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا، بھارت کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان نہ جانے کی بے بنیاد وجوہات بیان کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور سپانسرشپ سے کمائی کرنی ہے، پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے