اسرائیلیوں نے غزہ کے باسیوں کو بھیجی جانے والی عالمی امداد کو لوٹنا شروع کردیا
تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیل میں آباد افراد نے نسل کشی کا شکار غزہ کے باسیوں کو بھیجی جانے والی عالمی امداد کو لوٹنا شروع کردیا،امدادی گاڑیوں کو دستی بموں سے بھی نشانہ بنایا گیا۔
اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کے مطابق غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے ایک 109 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں، 97 کا پتہ ہی چلایا نہ جاسکا، ان ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو بندوق کی نوک پر ٹرک خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
انروا حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کانوائے کو اسرائیلی حکام نے اچانک ایسا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا تھا جس سے ڈرائیور واقف ہی نہیں تھے، اسرائیلی حکام عالمی قانون کے تحت اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہے۔