لاہور اور کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دیدیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) لاہور اور کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہوگیا، لاہور دنیا کا دوسرا اور کراچی پانچواں آلودہ ترین شہر بن گیا۔
تفصیل کے مطابق منگل کی صبح لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس280 جبکہ کراچی کا 203 ریکارڈ کیا گیا ، پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں، ملتان پاکستان کا سب سے آلودہ ترین شہر ہے، اب سے کچھ دیر پہلے ملتان کا ایئر کوالٹی انڈیکس 406 ریکارڈ کیا گیا۔