مراد سعید آگئے تو فیض حمید اور عمران خان کو کوئی نہیں بچا سکتا، فیصل واوڈا نے خبردار کردیا
کراچی (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مراد سعید آگئے تو فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی بندہ نہیں بچا سکتا۔
فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے، تحریک انصاف کا کوئی ایم پی اے 50 بندے بھی لے آیا تو اُسے سلام پیش کریں گے، میں حکومت کا اتحادی نہیں ہوں مجھ پر اتنا برا وقت نہیں آیا، کوئی کہے کہ میں حکومت کا اتحادی ہوں تو طنز لگتا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ امریکا اور برطانیہ سے بھی خطوط آگئے ہوا کچھ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے اردگرد لوگ وہی کررہےہیں جو میں کہتا رہا ہوں، تحریک انصاف میں اس وقت 6 سے 8 دھڑے ہیں، میں نے پہلے کہا کہ اہلیہ آجائیں گی پھر ان کی مخالف بہنیں آجائیں گی۔ اپنی بات پر کھڑا رہتا ہوں وزیروں کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بیان ڈیلیٹ نہیں کرتا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے کچھ لوگ مسنگ ہیں ان کو اس دھرنے میں ڈھونڈا جائے گا، مراد سعید آگئے تو فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کو کوئی بندہ نہیں بچا سکتا۔