’مس یونیورس 2024ء‘ یواے ای نے تین بچوں کی ماں کو نامزد کردیا
دبئی (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ’مس یونیورس 2024ء‘ کے مقابلوں کے لیے پہلی بار نامزدگی پیش کر دی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یو اے ای کی جانب سے نمائندگی کے لیے جس ماڈل کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ناصرف شادی شدہ ہیں بلکہ 3 بچوں کی والدہ بھی ہیں۔
یہاں یہ واضح رہے کہ پہلے صرف 18 سے 28 سال کی عمر کے غیر شادی شدہ ماڈلز کو ہی مس یونیورس کے مقابلۂ حسن میں شرکت کی اجازت تھی، تاہم 2023ء میں عمر، قد، وزن اور ازدواجی حیثیت سے متعلق تمام پابندیوں کو ہٹا دیا گیا تاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔