پی ٹی آئی اجلاس سے بشریٰ بی بی کے خطاب کی مبینہ آڈیو
پشاور (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خطاب کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ کارکنوں کو بانی چیئرمین کا پیغام دے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس پشاور میں ہوا جس سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ آپ کو گاڑیوں کی ویڈیو بنانی ہے، جس میں عام عوام بھی نظر آئیں، احتجاج میں صرف ورکرز نہیں عوام کو بھی لے کر پہنچنا ہے، احتجاج کے دن ہر ایم این اے، ایم پی اے مرکزی جلوس میں شامل ہونے سے پہلے اپنے انفرادی جلوس کی وڈیو بنائے گا، کسی کے پاس ثبوت کے طور پر ویڈیو نہیں ہوگی تو اسے اگلی بار ٹکٹ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے دوران انٹرنیٹ بند ہوگا، ہمیں متبادل بندوبست کرنا ہوگا، سوشل میڈیا اور یوٹیوبرز قافلوں کی ویڈیو ساتھ ساتھ شیئر کریں، کوئی ورکر زخمی ہوجائے تو حلقے کا ایم این اے اور ایم پی اے اس کا خیال رکھے، خود بھی گرفتاری نہیں دینی اور ورکرز کو بھی گرفتاری سے بچانا ہے۔