کمائی کا نیا ذریعہ، یوٹیوب نے تیاری کرلی
نیویارک (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے چینلز کے لیے آمدنی کا ایک نیا ذریعہ متعارف کروانے کی تیاری کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے جیولز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے، جس کی مدد سے وہ لائیو اسٹریمز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے، جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔
فیس بک اور دوسرے انٹرایکٹیو لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی طرح یوٹیوب پر بھی اس گفٹ کو بھیجنے کا آپشن لائیو اسٹریمز کے دوران ظاہر ہو گا۔