بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے بھارت دستبردار ہوگیا

بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے بھارت دستبردار ہوگیا، جس کی تصدیق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شیلندرا یادیو نے بھی کردی ۔

میڈیار پورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کےلیے اجازت نامہ (این او سی) دینے سے انکار کیا تھا۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں میگا ایونٹ کےلیے جانے سے متعلق اجازت نامہ وزارت کھیل نے جاری کیا تھا۔ وزارت کھیل کے بعد ٹیم کو بھارتی وزارت داخلہ اور خارجہ سے این او سی جاری ہونا تھا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے لیکن اب تک تحریری آگاہی نہیں دی ہے۔شیلندر یادیو نے کہا کہ 25 روز سے حکومتی اجازت کا انتظار کر رہے تھے، ہم اب مزید انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ اب ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے این او سی نہ دینے کا بتایا، ہمیں کہا گیا ہے کہ ہم انکار کا باضابطہ لیٹر بھی دیں گے،  ہمیں ابھی خط ملنا باقی ہے لیکن اب گفتگو کی بنیاد پر ہم نے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے